باڑہ،13 مارکیٹوں کی از سر نو بحالی مکمل

  باڑہ،13 مارکیٹوں کی از سر نو بحالی مکمل

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان)اسلامیک ریلیف اوریو این ڈی پی،یوایس اے آئی ڈی کے تعاون سے باڑہ بازار میں 13مارکیٹوں کی ازسر نوبحالی کاکام مکمل کرلیا گیا۔قبائلی اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،2ارب 35کرڑوباڑہ کے 50سکولوں کی دوبارہ چائینہ ایڈ سے شروع کر رہے ہیں،صرف قبائلی اضلاع کے عوام شناحتی کارڈ پر صحت انصاف کارڈ فراہم کی جاتی ہے۔صوبائی وزیرایکسائزاقبال وزیر۔ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں صوبائی وزیر ایکسائزاقبال وزیر،سی ایم ایڈوائزرغزن جمال ایم پی اے شفیق آفریدی نے اسلامیک ریلیف (یواینڈ ڈی پی)نے (usaid)کی مالی تعاون سے باڑہ میں 13مارکیٹوں کی ازسرنو بحالی کاکام مکمل کرنے پر افتتاح کیا گیا،بعد میں باڑہ تحصیل جرگہ ہال میں عوامی رسائی مہم تقریب کا اہتمام کیاگیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ نمائندہ یو اینڈ ڈی پی،ڈی سی خیبر محمود اسلم ودیگر مشران بھی موجود تھے۔اس موقع پرصوبائی وزیر اقبال وزیر نے کہاکہ قبائلی کی ترقی اورخوشحالی کیلئے موجودہ حکومت میگاہ پروجیکٹ شروع کرچکے ہیں تعلیمی اداروں کی بحالی چائنہ ایڈ سے جلد کام شروع ہوگاجن کے لاگت سے باڑہ کے تعلیمی اداروں کی تعمیرنومکمل ہوگی۔حکومت نے قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کی اجراء کرکے قبائلی علاقوں میں صحت کے مسائل حل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت قبائلوں علاقوں پر زیادہ فوکس دیتے ہیں تاکہ قبائلوں کی محرومیاں ختم کرسکے اور قبائلی اضلاع میں ترقی اور خوشحالی لاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر