سرکل بکوٹ کی اہم ترین شاہراہ نتھیا گلی بکوٹ روڈ خستہ حالی کا شکار

سرکل بکوٹ کی اہم ترین شاہراہ نتھیا گلی بکوٹ روڈ خستہ حالی کا شکار

  



 ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرکل بکوٹ کی اہم ترین شاہراہ نتھیا گلی بکوٹ روڈ خستہ حالی کا شکار برف باری کے بعد مزید سفر کیلیئے خطرناک گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ودیگر کی غفلت نتھیا گلی سے سیری تک برف کی صفائی مکمل نہ ہونے سے خطرناک روڈ پر دو گاڑیوں کا کراس کرنا بھی مشکل اور روڈ پر کئی کئی فٹ گھڑے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں مقامی ممبر خیبر پختون خواہ اسمبلی نزیر عباسی سے عوام علاقہ کی اپیل کہ اس روڈ کی خستہ حالی پر متعلقہ محکمہ جات سے باز پرس کرکے بہتر بنا کر عوام کو ریلیف دیں۔حالیہ برف باری کے بعد جسطرح ممبر خیبر پختون خواہ اسمبلی نزیر عباسی نے روڈ سے برف صاف کروانے میں کردار ادا کیا عوام توقع رکھتے ہیں کہ اب نزیر احمد عباسی ایم پی اے جنکی صوبہ میں حکومت ھے وہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی جو بکوٹ کا پانی تو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرکے پیسے بنا رہے ہیں مگر اس روڈ پر کوئی توجہ نہیں دے رہے انکو مجبور کریں گے کہ وہ اس روڈ کو مرمت کرکے نہ صرف مقامی آبادی کیلیئے سہولت دیں گے بلکہ اس سے نتھیا گلی گلیات آنے والے سیاحوں کو کشمیر اور کوہ مری جانے کیلیئے سرسبز جنگلات سے خوبصورت روٹ ملے گا جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر