بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  



  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے درہ آدم خیل کی جانب سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 15عدد رائفل 12بور،3عدد ایس ایم جی اور 9 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، نامعلوم ملزمان خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری تعداد درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر درہ آدم خیل کیجانب سے شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ارباب ٹاپو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبر 5822 leeکوروکنے کا اشارہ کر کے ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار تیز کر کے گاڑی سڑک کے کنارے چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کرنے پر خفیہ خانوں سے15عدد رائفل 12بور،3عدد ایس ایم جی اور 9 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کرلیے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر