18ویں ترمیم کے ذریعہ صوبوں کے حقوق پی ٹی آئی سے ہضم نہیں، رحیم داد خان

18ویں ترمیم کے ذریعہ صوبوں کے حقوق پی ٹی آئی سے ہضم نہیں، رحیم داد خان

  



شیرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق سینئر وزیر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کے سیاسی نابالغ اپنے قد وکاٹھ بڑھانے کے خاطر شہیدذولفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے خلاف منفی ہزرہ سرائی کر رہے ہیں صدر زرداری نے پہلی بار 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو جو کچھ دیاوہ پی ٹی ائی سے ہضم نہیں ہو سکتااصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی پرکیچڑاچھالنے سے پہلے اپنی ناکامی پر سوچیں ملک کی معشیت کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا حکومت ہوش کے ناخن لے بلند بانگ دعووں سے مسائل حل نہیں ہوتے قوم کو حقائق بتائے کہ موجودہ حکومت نا اہل ہیں آٹا چینی چور حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومت کی پیکج قوم کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے کربوں روپے لوٹنے والے اب قوم کو دلفریب نعروں سے ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں موجودہ حکومت کا مہنگائی پر قوم کو ریلف دینا اونٹ کے منہ میں زیرے کا مترادف ہیں پی ٹی ائی حکومت قوم کی انکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے فوری طور پر مستعفی ہو جاہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاتھیان ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ موجودہ نا اہل اور کرپٹ حکومت سے عوام تنگ اچکے ہیں حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا عوام ایک ایک نوالہ کے لئے ترستے ہیں موجودہ سیاسی نابالغوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکا ہے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا موازنہ شہیدوں کی جماعت کے ساتھ نہیں ہو سکتا کیونکہ موجودہ حکومت سلیکٹیڈ حکومت ورلڈ بنک اور ائی ایم ایف کا غلام اور کارندے ہیں اور پی پی پی پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہیں اور پاکستان کی بقاء چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے وزراء پارلیمنٹ کے اندر مداریوں جیسے بولتے ہیں جس سے پارلیمنٹ کی تقدس پامال ہو تا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی ائی کے نابالغ اپنے قد وکاٹھ بڑھانے کے لئے پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کو کے خلاف منفی پروپیگنڈوں پر اتر ائے ہیں انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید سے پہلے حکومت پی ٹی ائی حکومت اپنی نا اہلی اور مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دیں اور قوم کو صیح صورتحال سے اگاہ کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر ائی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا بجٹ مسلط کیا ہے جس کی وجہ عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ موجودہ حکومت نے لیا ہے اور پاکستان کو دیوالیہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کو معاشی طور پر مفلوج کر دیا ہے خیبر پختونخوا میں ترقی کا پہیہ رک چکا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرادی نے معاشی پالیسی پر جو تقریر قومی اسمبلی میں کیا ہے ان کی تقریر کو نشر کرنے سے پہلے سنسر کرنے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حقائق قوم سے کوئی بھی نہیں چھپا سکتے انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہر دور میں غریب عوام اور پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت پی پی پی کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ پی پی پی شہیدوں اور پی ٹی ائی ائی ایم ایف کی پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پیکج پاکستانی قوم کے ساتھ بھونڈا مذاق ہیں پی ٹی ائی کے اے ٹی ایم نے چینی اور آٹے میں اربوں روپے کما کر غریب عوام بھکاری بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی کی وجہ سے پاکستانی قوم حکومت سے بدظن ہو چکے موجودہ حکومت فوری طور پر مستعفی ہو کر حکومت عوامی نمائندوں کے حوالے کی جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر