صوابی میں قتل اور ٹریفک کے حادثات میں خاتون سمیت 3جاں بحق، 5زخمی

صوابی میں قتل اور ٹریفک کے حادثات میں خاتون سمیت 3جاں بحق، 5زخمی

  



صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک حادثات اور قتل کی وارداتوں میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ پانچ افراد زخمی ہو گئے اختر علی سکنہ تانو نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا والدنعمت خان معمول کے مطابق نماز فجر پڑھنے کے لئے مسجد جا رہے تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے مناظر خان نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا باپ نعمت خان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ عرفان علی کی قتل کی دعویداری مقتول نعمت خان پر ہوئی تھی جو حال ہی میں عدالت سے رہا ہوا تھا دریں اثناء صوابی جہانگیرہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد سلیمان مانکی جاں بحق ہو گیا جب کہ صوابی مردان روڈ پر آدینہ کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر ٹرک کی ٹکر سے رکشہ میں سوار خاتون زوجہ امجد سکنہ ادینہ جاں بحق ہو گئی جب کہ رکشہ ڈرائیور احسان اللہ اور ایک سواری محمد شعیب زخمی ہو گئے ٹوپی صوابی روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے تین موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر