شیر گڑھ،گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے چچا جاں بحق،بھتیجا زخمی

    شیر گڑھ،گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے چچا جاں بحق،بھتیجا زخمی

  



شیرگڑھ(نامہ نگار) تھانہ لوند خوڑ کے حدود دواجان کلے عمر اباد میں مستورات کی تنازعہ پر ملزمان کی سے فائرنگ سے چچا جان بحق جبکہ بھتیجا شدید زخمی ہوا تھانہ لوندخوڑ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق تھانہ لوند خوڑ کے حدود دواجان کلے میں مبینہ ملزمان مسلم ولد یوسف خان اور طارق ولد فقیر گل سکنہ دواجان کلے نے مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کرکے فضل رحیم ولد فضل ولی موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے سبزعلی خان شدید زخمی ہوگیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ لوند خوڑ نے مقتول کے بھائی فضل مولا ولد فضل ولی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر