وزراء عدم ثبوت کے الزامات سے اجتنا ب کریں، مولانا محمد قاسم

وزراء عدم ثبوت کے الزامات سے اجتنا ب کریں، مولانا محمد قاسم

  



تحت بھائی (تحصیل رپورٹر )جمعیت علماء اسلام ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے حکومت کی جانب سے مدارس میں منشیات پھیلانے کے الزام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزراء بغیر ثبوتوں کے الزامات سے باز رہے۔مدارس میں دین اسلام کی ترویج کی جاتی ہے اور ان پر الزامات لگانے سے قبل سو بار سوچنا چاہیئے۔دینی مدارس کے طلباء ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی،جہانگیر آباد،گوجر گڑھی،بغدادہ اور شنکر میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین،عابد علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیکنڈا کیا جارہا ہے۔حکومت مدارس پر الزامات لگاکر بیرونی آقاؤں کو خوش کررہی ہے لیکن انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اور قرآن و سنت کی تبلیغ کے لئے مدارس برسر پیکار ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اس بات کا اندازہ ایک وزیر کے بیان سے لگایا جاسکتا ہے کہ قبائلی اضلاع میں حکومتی سرپرستی میں منشیات سے میڈیسن بنانے کے کا رخانے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ایپ بنانے سے منشیات کی روک تھام نہیں جاسکتی۔حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ مدارس پر منشیات کا الزام لگانے والوں کو اپنی گریبانوں میں جھانکنا چاہیئے۔حکومت کے پاس عوام کے فلاح و بہود کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر