ایبٹ آباد میں اراضی کے کمپیوٹر ائزڈ انتقالات کا عمل شروع

ایبٹ آباد میں اراضی کے کمپیوٹر ائزڈ انتقالات کا عمل شروع

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ مال ایبٹ آباد سرکل شیروان میں زمینوں کے کمپیوٹرائزڈ انتقالات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے تحصیل ایبٹ آباد میں قائم کمپیوٹرائز یشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں زمینوں کے کمپیوٹرائزڈ انتقالات اور فردات کی فراہمی کا سلسلسہ شروع ہے اور ہفتہ میں دو دن بروز بدھ اور جمعرات کو تحصیل لوہر تناول کے 27موضع جات اور تحصیل ایبٹ آباد کے8موضع جات کے سائلین کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہے کمپیوٹرازیشن کے عمل سے عوام کو مہینوں دور کی تاریخیں نہیں دی جاتی بلکہ انتقال کے اندراج کے ایک ہفتے کے اندر اندر انتقال کی بائیومیٹرک تصیدیق کے بعد عمل درآمد کر دیا جاتا ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مہینوں کا کام دنوں میں ہو رہا ہے اس حوالے سے سائیلین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ دیگر موضع جات کا کام بھی جلد از جلد مکمل کر کے کمپیوٹرائزڈ کیا جائے تاکہ ہمارے مسائل حل ہو سکیں اور ہم پرانے نظام سے چھٹکارا حاصل کر سکیں

مزید : پشاورصفحہ آخر