پی ٹی آئی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی،اکرم درانی

پی ٹی آئی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی،اکرم درانی

  



ہنگو(این این آئی)اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی و سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی نے کہا ہے پی ٹی آئی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی۔ موجودہ حکومت نے ناقص پالیسیوں سے ملک کی بنیادوں میں پانی بہا کر ملک کو کمزوز کیا۔ مہنگائی، غربت، بیروزگاری سے عاجز آکر عوام کی چیخ و پکار اب بدعاؤں میں بدل چکی ہے۔ جے یو آئی حقیقی معنوں میں عوامی حقوق کی نمائندگی کا فرض نبھا رہی ہے۔ہنگو میڈیا سے خصو صی نشست کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا موجودہ حکومت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے اور حکومتی امور چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ حکمران طبقہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے وزراء کو لگانے، نکالنے ا ور اتحادیوں کو منانے میں سرگرم عمل ہے۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور چور دروازوں سے اقتدار کے حامل حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں۔ وزیر اعظم نے دیگر سیاسی جماعتوں کا جو مذاق اڑایا وہ آج خود ہی بھگت رہا ہے۔ بی آر ٹی منصوبہ کی اگر شفاف تحقیقات ہوئیں تو پی ٹی آئی حکومت کا کرپٹ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گا۔ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کی اپنی سیاسی مجبوریاں ہو سکتی ہے مگر موجودہ کرپٹ حکومت سے نجات کیلئے عوامی مفادات کے تحفظ کے تنا ظر میں تمام تر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شروع ہونیوالی نئی تحریک کرپٹ حکومت کے خاتمے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

اکرم درانی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر