عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک منصوبوں اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک منصوبوں اور موجودہ صورتحال پر ...

  



اسلام آباد (این این آئی)سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران کرونا وائرس،آئندہ سی پیک منصوبوں اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے دونوں حکومتوں کے درمیان بڑے باہمی معاہدے ہیں۔ کرونا وائرس سے منصوبوں پر پیشرفت متاثر نہیں ہو گی، سی پیک سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔

عاصم سلیم باجوہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر