ولیم، مڈلٹن کے استقبال پر برطانوی شاہی خاندان کا ڈی سی چترال کو اظہار تشکر کا خط

ولیم، مڈلٹن کے استقبال پر برطانوی شاہی خاندان کا ڈی سی چترال کو اظہار تشکر ...

  



پشاور (آئی این پی) برطانیہ کے شاہی خاندان نے ضلع لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر کو اظہار تشکر اظہار تشکر کا خط بھیجا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نویداحمد کو بھیجے گئے،خط میں کہا گیا چترال میں شاہی خاندان کے افرادکے والہانہ استقبال پرمشکورہیں، دورے کے موقع پر اطمینا ن بخش انتظامات کئے گئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ شہزادی ڈیاناکے دورہ سے متعلق تصاویر پر مشتمل البم تحفے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ عوا م کی محبت اور اعلی انتظامات کے سبب ان کادورہ یادگاربن چکاہے، شاہی خاندان کے دورے کیلئے کئے گئے اطمینان بخش انتظامات کئے گئے۔یاد رہے برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اکتوبرمیں پاکستان کا تاریخی پانچ روزہ دورہ کیا تھا، پانچ روزہ د و رے میں شہزاد ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے لاہوراسلام آباد اور چترال کا دورہ کیا، کیلاش کی ثقافت دیکھی اور بادشاہی مسجد بھی گئے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔

اظہار تشکر خط

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر