سید علی شاہ گیلانی اور تحریک کو جیتے جی مار دیا گیا،بیٹے کا افواہوں پر شکوہ

سید علی شاہ گیلانی اور تحریک کو جیتے جی مار دیا گیا،بیٹے کا افواہوں پر شکوہ

  



سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت لیڈر سید علی گیلانی کے بیٹے نسیم گیلانی نے ان کے والد کے انتقال کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کافی بیمار ہیں لیکن بفضل خداحیات ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی کے انتقال کی خبروں کے پیش نظر ایک بار پھر انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسیم گیلانی نے کہا کہ ان کے والد کی صحت گزشتہ 6مہینے سے کافی خراب ہوتی جا رہی ہے۔ وہ کافی کمزور ہیں لیکن ابھی باحیات ہیں۔ حال ہی میں وہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں سینے کی تکلیف کی وجہ سے داخل کیے گئے تھے۔ سرینگر میں ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق سید علی گیلانی کی طبیعت کافی عرصے سے خراب ہے۔ وہ علیل ضرور ہیں لیکن ابھی حیات ہیں۔ ان کی وفات کے تعلق سے تمام خبریں غلط ہیں۔

علی گیلانی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر