قومی اسمبلی میں قادر پٹیل کے مراد سعید بارے ریمار کس غیر پارلیمانی غیر اخلاقی ہیں: شوکت یوسف زئی

قومی اسمبلی میں قادر پٹیل کے مراد سعید بارے ریمار کس غیر پارلیمانی غیر ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہوئے اور مراد سعید کے حوالے سے غیر اخلاقی بات کی ہے۔ مراد سعید پی ٹی آئی کا نہ صرف ہیرو ہے بلکہ پاکستانی نوجوانوں کا آئیڈیل بھی ہے جو کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے ہمیشہ کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کیا اور کرپٹ لوگوں کی اصلیت عوام کو دکھائی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قادر پٹیل نے غیر اخلاقی بات اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ہے۔ اسلئے قادر پٹیل پر قومی اسمبلی آمدمیں پاپندی عائدکی جانی چاہیے اور جبکہ پی پی پی کو بھی قادر پٹیل کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی شاید پاکستان کی تاریخ سے ناواقف ہیں کیونکہ آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے ایگریمنٹ پی پی پی نے کئے تھے۔

لاہور(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کی سربراہی میں خیبرپختونخواہ وزارت اطلاعات کے اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ روز پاک بھارت سرحد واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کی مشترکہ پریڈ اور پرچم کشائی کی تقریب کا مشاہدہ کیا، صوبائی وزیر کے ساتھ سیکرٹری اطلاعات کے پی کے سید امتیاز حسین شاہ، محکمہ تعلقات عامہ کے سربراہ بہرہ مند درانی اور ڈی جی پی آر امداد اللہ خان بھی وفد میں شامل تھے۔وفد کے اراکین جب واہگہ بارڈر پر پہنچے تو پاک رینجرز اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، اس موقع پر شہریوں نے کے پی کے وفد کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور اہل خیبر کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔پاکستان رینجرز کے علاوہ بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی کے پی کے کے صوبائی وزیر اور محکمہ اطلاعات کے اعلیٰ افسران سے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا اور دہشتگردی کا جرأت مندانہ مقابلہ کرنے پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

شوکت یوسفزئی

مزید : صفحہ اول