ترک صدر پارلیمنٹ پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان بھی موجود،اراکین اسمبلی نے شاندار استقبال کیا

ترک صدر پارلیمنٹ پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان بھی موجود،اراکین اسمبلی نے ...
ترک صدر پارلیمنٹ پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان بھی موجود،اراکین اسمبلی نے شاندار استقبال کیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر رجب طیب ایردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے قومی اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین سینیٹ،  کابینہ ارکان اور تمام جماعتوں کے اراکین اسمبلی وہاں موجود ہیں۔اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

طیب ایردوان  جمعہ کی نماز  فیصل مسجد میں اداکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان پاکستان کے دوروزہ دورے پر ہیں اور آج اسلام آباد میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔

ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے ایوان میں پہنچ چکے ہیں۔

آج وزیراعظم عمران خان ترک صدر اور پاک ترک بزنس اور سرمایہ کاری فورمز سے بھی خطاب کریں گے۔عمران اور ایردوان مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ جمعہ کی نماز فیصل مسجد اسلام آباد میں اداکریں گے۔

یاد رہے کہ ترک صدر گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں معزز مہمان کا شایان شان استقبال کیاگیاتھا۔ترک صدر کو وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر دیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے خود طیب ایردوان کیلئے گاڑی ڈرائیو کی۔

مزید : اہم خبریں /قومی