سندھ ہائیکورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا

سندھ ہائیکورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا
سندھ ہائیکورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائیکورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کی سزائے مو ت کو برقرار رکھا ہے جبکہ دو افراد کو بری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 2006 میں کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوئے تھے ،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 11 ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی ، ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھی جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیاہے ۔ عدالت نے 9 ملزمان کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے جبکہ 2 کو بری کر دیا ہے جن میں یعقوب سعید خان اور نجیب اللہ شامل ہیں ۔ سزائے موت کی سزا پانے والوں میں عطاالرحمان ، شہزاد باجوہ ، دانش امام ، عزیز احمد ، شہزاد مختار ، راﺅ خالد ، شعیب صدیقی ،خالد اور خرم سیف اللہ شامل ہیں ۔

مزید : قومی