آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی
آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ” کیلے لی“ سے راہیں جدا کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق مائیکل کلارک نے 2012 میں کیلے لی سے شادی کی تھی جن سے ان کی چار سالہ بیٹی کیلسے کلارک بھی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کلارک گزشتہ چند ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ اب دونوں کی راہیں جدا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔دونوں کے درمیان 4 سالہ بیٹی کی کفالت کے لیے عدالت جائے بغیر معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔دی آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق علیحدگی کا معاہدہ 4 کروڑ ڈالر میں طے پایا ہے۔

مزید :

کھیل -