'آپ نے امریکا اور برطانیہ پر تنقید نہیں کی لیکن پاکستان میں۔۔۔'،فواد چودھری کا ریما کوجواب

'آپ نے امریکا اور برطانیہ پر تنقید نہیں کی لیکن پاکستان میں۔۔۔'،فواد چودھری ...
'آپ نے امریکا اور برطانیہ پر تنقید نہیں کی لیکن پاکستان میں۔۔۔'،فواد چودھری کا ریما کوجواب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوامی مفاد میں ہے۔ ملک میں کچھ عناصر ایسے ہیں جو سوشل میڈیا کے حوالے سے ریگولیشن نہیں چاہتے ہیں۔

فواد چودھری نے ان خیالات کااظہار لیگل ایڈوائزر ریما عمر کے ایک ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوامی مفاد کیلئے ضروری ہے۔آپ نے کبھی بھی امریکا اور برطانیہ پر تنقید نہیں کی حالانکہ وہاں اس سے زیادہ سختیاں نافذ ہیں لیکن پاکستان میں آپ زیر و ریگولیشن چاہتی ہیں۔ان کمپنیوں کو پاکستان لاکر ان کی رجسٹریشن کا فریم ورک کرنا بھی لازمی ہے۔“

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ”یہ قوانین آئین کے آرٹیکل 8کے ذیلی سیکشن(2A)کی شق سی ، آرٹیکل 54 کے سب سیکشن(1) ،آرٹیکل57پی ٹی اے ایکٹ انیس سوچھیانوے اورپی ای سی اے کے آرٹیکل 35, 37, 48 کے تحت نافذ کئے گئے ہیں اور یہ وہ قوانین ہیں جو پاکستان مسلم لیگ ن نے منظور کئے۔“

مزید : اہم خبریں /قومی