پاکستان کی معاشی صورتحال ،آئی ایم ایف نے ایسا اعتراف کرلیا کہ کسی پاکستانی کو یقین نہیں آئے گا

پاکستان کی معاشی صورتحال ،آئی ایم ایف نے ایسا اعتراف کرلیا کہ کسی پاکستانی ...
پاکستان کی معاشی صورتحال ،آئی ایم ایف نے ایسا اعتراف کرلیا کہ کسی پاکستانی کو یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ایسے وقت میں جب ہر پاکستانی بالخصوص متوسط طبقہ مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی بے چینی کے باعث اضطراب کا شکار ہے عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کااعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کا اعتراف کیاہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ اس کا وفد پاکستان میں موجود ہے جو معاشی صحت کا جائزہ لے رہاہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اسٹاف مشن پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت کا دوسرا جائزہ لیا جارہا ہے اور آرٹیکل فائیو کے تحت معاشی صحت پر تفصیلی مشاورت بھی جاری ہے۔
جیو نیوز کے مطابق دوسری جانب پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام کاکہناہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج کامیابی سے مکمل ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -