ایل این جی کے انتہائی مہنگے معاہدوں کا ذمہ دار کون ہے؟ وزیرتوانائی نے خود ہی بتا دیا

ایل این جی کے انتہائی مہنگے معاہدوں کا ذمہ دار کون ہے؟ وزیرتوانائی نے خود ہی ...
ایل این جی کے انتہائی مہنگے معاہدوں کا ذمہ دار کون ہے؟ وزیرتوانائی نے خود ہی بتا دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے توانائی، پیٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کو ملنے والے ایل این جی معاہدے دراصل مسلم لیگ ن کے دور میں کئے گئے تھے اور اس وقت اس کی قیمت آٹھ اعشاریہ چھ ڈالرایکس شپ رکھی گئی جوکہ انتہائی زیادہ ہے"۔

انہوں نے مزید کہا"جو معاہدے ہماری حکومت نے کئے وہ ان سے پچیس فیصد کم ہیں لیکن ہمارا75فیصد انحصار انہی مہنگے ترین معاہدوں پر ہے۔ان انتہائی مہنگے معاہدوں کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے۔"

عمر ایوب نے مزید کہا ہے کہ ”آج ایل این جی کی قیمت چارڈالر سے بھی گرچکی ہے ااور ہم ایسے معاہدے میں جکڑے ہیں کہ کسی اور جگہ سے بھی نہیں خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ”آئندہ پندرہ سالوں میں ہمیں ن لیگی حکومت کی جانب سے کئے گئے معاہدوں پر مارکیٹ ریٹ سے دس ارب ڈالرز زیادہ اداکرنا پڑیں گے۔“

مزید : قومی