ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی جذباتی ہوجائے گا

ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ایسی ...
ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی جذباتی ہوجائے گا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ کشمیر ہمارے لئے وہی ہے جو آپ کیلئے ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ترک صدر نے کہا کشمیر کی اہمیت ویسی ہے جیسی ترک عوام کیلئے چنا قلعے کی تھی۔

مسئلہ کشمیر کا حل جبری پالیسیوں سے نہیں بلکہ انصاف اور احساس سے ممکن ہے۔ ستر سالوں سے کشمیری اذیت کا شکار ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو انصاف اور امن کے ذریعے حل کرنے کے موقف پر قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا پاکستان کا دکھ درد ہمارا دکھ درد ہے ، اس کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔ماضی کی طرح ہمیشہ پاکستان کی مدد کریں گے۔ ہماری دوستی مفادات پر مبنی نہیں بلکہ عشق اور محبت سے جڑی ہے۔سڑکوں پر گڑگڑا کردعائیں مانگنے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں۔

افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں مخلصانہ ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /عرب دنیا