ایس ایس پی لاپتہ کیس لیکن انہوں نے اپنے دوست کو آخری میسج میں کیا کہا؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ایس ایس پی لاپتہ کیس لیکن انہوں نے اپنے دوست کو آخری میسج میں کیا کہا؟ تہلکہ ...
ایس ایس پی لاپتہ کیس لیکن انہوں نے اپنے دوست کو آخری میسج میں کیا کہا؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر) لاپتہ ہونیوالے ایس ایس پی مفخرعدیل کے حوالے سے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مفخر عدیل لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کے ا غواءہونے کے کیس میں حالات بے قابو ہونے پر خود منظرعام سے غائب ہوئے، پولیس نے شامل تفتیش دوست کے فون سے آخری مسیج حاصل کرلیا۔

روزنامہ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ  ایس ایس پی مفخر عدیل پیر کی رات سے لاپتہ ہوئے جس کے بعد پولیس نے ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کے اغواءہونے کے کیس کی تفتیش میں تیزی لاتے ہوئے شہباز تتلہ کی آخری لوکیشن کے موقع پر موجود لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کی تو معلوم ہوا ایس ایس پی مفخرعدیل منظرعام سے خود غائب ہوئے۔ پولیس نے ایس ایس پی کے دو ست کو بھی شامل تفتیش کیا ہے جس سے مفخرعدیل کا آخری میسج سامنے آیا ہے جو ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کیاگیا۔

مسیج میں کہا گیا وہ اہم مشن پر جارہا ہے جو کسی کو بتا نہیں سکتا، اسکی کامیابی کی دعا کی جائے، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مفخرعدیل خود منظرعام سے غائب ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور