اس ڈرائیور نے اشارہ تو توڑ دیا لیکن بعد میں ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ٹریفک پولیس نے اس ڈرائیور کو کیا سزا دی ؟

اس ڈرائیور نے اشارہ تو توڑ دیا لیکن بعد میں ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ٹریفک ...
اس ڈرائیور نے اشارہ تو توڑ دیا لیکن بعد میں ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ٹریفک پولیس نے اس ڈرائیور کو کیا سزا دی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بعض اوقات بڑے حادثات کو دعوت دیتی ہے اور حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس ہر دم شہریوں کو قوانین سے آگاہ کرنے کیلئے مہم بھی چلاتی ہے جبکہ سنگین خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جاتے ہیں تاہم ٹویٹر پر ایک صارف نے ایسی ہی خلاف ورزی کی ویڈیو پوسٹ کی جسے دیکھ کر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر صارف ” اشعر “ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک مسافر وین کا ڈرائیور مصروف شاہراہ پر ٹریفک سنگل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلدی جلدی نکل گیا اور اس کی وجہ سے دوسری جانب سے آنے والی ٹریفک کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔
مسافر وین کے پیچھے گاڑی میں موجود صارف نے اس کی ویڈیو بنائی اور اسے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد سمیت ٹریفک پولیس کو مخاطب کیا اور کہا کہ ” سر اس پر کارروائی کی جائے ، یہ واقعہ 13 جنوری اسلام آباد کے علاقے 9th ایوی نیو پر صبح پونے آٹھ بجے پیش آیا ہے اور اس گاڑی کا نمبر LES7911 ہے ۔“


اس نوجوان کے پیغام پر ایس ایس پی ٹریف اسلام آباد ایکشن لیتے ہوئے صارف کو جوابی پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ” گاڑی کو ضبط کرتے کراچی کمپنی تھانے میں بند کر دیا گیاہے اور ایس آئی خضر حیات نے اس گاڑی کو 800 روپے کا جرمانہ کیا ہے جس کا ٹکٹ نمبر یہ 2655453 ہے جبکہ گاڑی کا روٹ پرمٹ بھی منسوخ کرنے کیلئے تحویل میں لے لیا گیاہے ۔“

مزید :

قومی -