فضل الرحمان کے خلاف غدار ی کا مقدمہ ہونا چاہئے، عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ خود مولانا بھی دنگ رہ جائیں گے

فضل الرحمان کے خلاف غدار ی کا مقدمہ ہونا چاہئے، عمران خان نے ایسی بات کہہ دی ...
فضل الرحمان کے خلاف غدار ی کا مقدمہ ہونا چاہئے، عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ خود مولانا بھی دنگ رہ جائیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ دائر کرنےکی تجویز دے دی۔ انہوں نے ان کی حکومت کیلئے فوج کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ بھی بتادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی  کی تجویز دی ہے۔عمران خان کے مطابق فضل الرحمان نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اور انہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا۔جمہوری حکومت کیخلاف سازش پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے۔ معلوم ہونا چاہئے کہ فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا جائے گا۔

اتحادیوں اورپارٹی میں اختلافات کے حوالے سے کئے گئے سوالوں کے جواب میں عمران خان نے کہادنیامیں کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جس میں گروپ بندی نہ ہو۔ انہوں نے کہا حکومت کہیں نہیں جارہی اس حوالے سے اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،اتحادیوں کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں۔

فوج کی حمایت حاصل ہونے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’فوج کو پتہ ہے میں محنت کررہا ہوں کرپشن نہیں اورفوج اس لئے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپشن نہیں کررہا۔حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہاخفیہ اداروں کو شریف خاندان اور زرداری کی سازشوں کا پتہ ہے دونوں اسی لئے فوج کیخلاف سازش کررہے ہیں۔ فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے جو کرپشن کرتے ہیں۔ملٹری انٹیلی جنس کو سب معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانے کا میرا فیصلہ تھا لیکن عدالت نے اسٹے دے دیا تو میں کیا کرسکتا ہوں؟انہوں نے کہاآئی ایم ایف سے ہونے والے کچھ معاملات کو ابھی منظر عام پر نہیں لایاجاسکتا۔ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج تیل اور گیس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔ فیصلہ کرلیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاجائے گا۔ مسابقتی کمیشن بالکل کام نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا بطور وزیراعظم دنیا میں سب سےکم تنخواہ ان کی ہے۔میڈیا میری ذات پر حملہ کرے تو کوئی مسئلہ نہیں جب ملک پر حملہ کرتا ہے تو مسائل ہوتے ہیں۔ 

مزید : اہم خبریں /قومی