”اگر ترک صدر پاکستان میں الیکشن لڑیں تو ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی کہیں گے ” ایسا ہی ہے “

”اگر ترک صدر پاکستان میں الیکشن لڑیں تو ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے ایسی بات ...
”اگر ترک صدر پاکستان میں الیکشن لڑیں تو ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی کہیں گے ” ایسا ہی ہے “

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ترک صدررجب طیب اردوان بہت مشہور ہیں ، پاکستان میں الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے ، پارلیمنٹ میں اردوان کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے بھی ڈیسک بجائے ، پہلی بار ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے بھی اردوان کو بھر پور داد دی ، پارلیمنٹ میں جس طرح استقبال ہوا اگر اردوان الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک تر ک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترک تاجر برادری کو ویلکم کرتاہوں ، ترک تاجر برادری کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کئی مواقع ہیں ، پاکستان میں قدرتی مائننگ کے بھی وسیع مواقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں سیاحت کا شعبہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہے ، سیاحت کے شعبے میں ترکی کے تجربے سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ، پاکستان میں بھی سیاحت اور تجارت کے بہترین مواقع ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بھی پاکستان ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ، حکومت ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کاروبار دوست حکومت ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی