مسلم دنیا کا مقبول ترین رہنما کون؟ گیلپ انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ سے پہلی بار آپ مکمل اتفاق کریں گے

مسلم دنیا کا مقبول ترین رہنما کون؟ گیلپ انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ سے پہلی بار ...
مسلم دنیا کا مقبول ترین رہنما کون؟ گیلپ انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ سے پہلی بار آپ مکمل اتفاق کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گیلپ انٹرنیشنل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین رہنماوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار پائے ہیں جبکہ مجموعی درجہ بندی میں وہ دنیا کے پانچویں مقبول ترین سربراہ مملکت ہیں۔

گیلپ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں مقبول ترین اور پسندیدہ ترین رہنما وں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر جرمن چانسلر اینگلا مرکل، دوسرے نمبر پر فرانسیسی صدر عمانویل میکخواں، تیسرے نمبر پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ، چوتھے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پانچویں نمبر پر ترک صدر طیب ایردوان ، چھٹے نمبر پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن جبکہ ساتویں نمبر پرچینی صدر شی جن پنگ ہیں۔
ان رہنماوں نے بالترتیب 46،40،36،31،30،30اور29 فیصد لوگوں کی حمایت کی ہے۔


اگر صرف مسلمان ممالک کے رہنماوں کی مقبولیت کی بات کی جائے توترک صدر 30 فیصد مقبولیت کے ساتھ مسلم دنیا میں سرفہرست لیڈر رہے جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان 25 فیصد مقبولیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ایران کے صدر حسن روحانی کی مقبولیت 21 فیصد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔


واضح رہے کہ گیلپ انٹرنیشنل 1977 سے ہر سال کے آخر میں یہ سروے کراتی ہے، اس سال پوری دنیا سے 50 ملکوں کو سروے میں شامل کیا گیا۔


گیلپ انٹرنیشنل کے بیان کے مطابق سروے میں پوری دنیا سے50261 افراد کو انٹرویو زمیں شامل کیا گیا، گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں ہر ملک سے لگ بھگ 1000 مردوں اور خواتین کا انتخاب کیا گیا، جن سے فیس ٹو فیس، آن لائن اور ٹیلی فون پر انٹرویوز کئے گئے۔