مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ، فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے

مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ، فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے
مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ، فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کے مقدمے کی حمایت کردی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود اعتراف کیا کہ حکومت کو گرانے کی سازش کی اور غیر مرئی قوتوں کا کندھااستعمال کیا، لہٰذا وزیر اعظم عمران خان کا کہنا کہ بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہئے بالکل درست ردعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ف کاپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سے فنڈنگ کا جھگڑا ہے ورنہ سب ایک ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کے مقدمے کا اشارہ دیا تھا۔

مزید : قومی