ترکی کے ساتھ تعلقات پر آرمی چیف کا بیان سامنے آگیا

ترکی کے ساتھ تعلقات پر آرمی چیف کا بیان سامنے آگیا
ترکی کے ساتھ تعلقات پر آرمی چیف کا بیان سامنے آگیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی دفاع نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف اور ترک وزیر قومی دفاع کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے اور ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہو گا ۔

مزید : قومی