سعودی عرب کے بعد کویت میں بھی کرپشن کے خلاف مہم شروع؟ اعلیٰ عہدیدار کو جیل میں ڈال دیا گیا

سعودی عرب کے بعد کویت میں بھی کرپشن کے خلاف مہم شروع؟ اعلیٰ عہدیدار کو جیل ...
سعودی عرب کے بعد کویت میں بھی کرپشن کے خلاف مہم شروع؟ اعلیٰ عہدیدار کو جیل میں ڈال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کچھ عرصہ قبل کرپشن کے خلاف ایک کریک ڈاﺅن شروع کیا گیا تھا اور ملک کے سینکڑوں بڑے نام پکڑ کر قید میں ڈال دیئے گئے تھے۔ اب بظاہر کویت میں بھی کرپشن کے خلاف ایسی ہی مہم شروع ہو گئی ہے جہاں ایک اعلیٰ عہدیدار کو کرپشن کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔گلف نیوز کے مطابق اس عہدیدار پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے ایک نجی فرم سے رشوت لی ہے۔ یہ شخص مصر کی حکومتی سنٹرل ایجنسی فار پبلک ٹینڈرز کا ڈپٹی ہیڈ تھا۔
کویتی میڈیا کے مطابق اس شخص کو ملک میں جاری ایک اینٹی کرپشن مہم کے تحت پکڑا گیا اور کریمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 10سال قید کے ساتھ 2لاکھ 90ہزار کویتی دینار(تقریباً 14کروڑ 70لاکھ روپے)کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔ دوسری طرف اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ اسی مقدمے میں رشوت دینے والی فرم کے منیجر کو بھی چار سال قید اور 4ہزار کویتی دینار(تقریباً20لاکھ 28ہزار روپے) جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -