سابق اہلیہ کو ادائیگی کی بجائے لاکھوں ڈالر جلانا کینیڈین شہری کو مہنگا پڑ گیا، سزا مل گئی

سابق اہلیہ کو ادائیگی کی بجائے لاکھوں ڈالر جلانا کینیڈین شہری کو مہنگا پڑ ...
سابق اہلیہ کو ادائیگی کی بجائے لاکھوں ڈالر جلانا کینیڈین شہری کو مہنگا پڑ گیا، سزا مل گئی

  



اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ایک کاروباری شخص کی طلاق ہو گئی اور تصفیے میں اسے اپنی بیوی کو دولت سے حصہ دینے کا حکم دیا گیا لیکن اس نے بیوی کو رقم دینے کی بجائے ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ ایمریٹس 247کے مطابق اس شخص نے اپنی سابق بیوی کو رقم دینے کی بجائے 10لاکھ کینیڈین ڈالر آگ لگا کر جلا ڈالے تاکہ نہ رہے گی رقم اور نہ ہی سابق بیوی کو حصہ دینا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے 30دن قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ عدالت میں اس شخص نے کہا کہ اس سے غلطی سے رقم کو آگ لگ گئی لیکن عدالت کے جج کیون فلپس کا کا کہنا تھا کہ ”اب تم پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ تم قابل بھروسہ آدمی نہیں رہے ہو۔ تم نے عدالت کا تمسخر اڑایا ہے اور اس کے حکم پر بیوی کو رقم سے حصہ دینے کی بجائے رقم ہی جلا ڈالی۔“

مزید : بین الاقوامی