ایک سے زائد افراد سے تعلقات کا خطرناک نتیجہ، جنسی بے راہ روی کا ایک اور نقصان تحقیق سے ثابت ہو گیا

ایک سے زائد افراد سے تعلقات کا خطرناک نتیجہ، جنسی بے راہ روی کا ایک اور نقصان ...
ایک سے زائد افراد سے تعلقات کا خطرناک نتیجہ، جنسی بے راہ روی کا ایک اور نقصان تحقیق سے ثابت ہو گیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں جنسی بے راہ روی کا ایک اور انتہائی سنگین نقصان بتا دیا ہے۔ دی سن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ زندگی میں متعدد لوگوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے ہیں ان کو کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 64سال سے زائد عمر کے 5ہزار 700مردوخواتین کے زندگی میں جنسی تعلقات اور اس کے ان کی صحت پر اثرات کا جائزہ لیا اور نتائج مرتب کیے۔

نتائج میں اینگلیا رسکن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ایسی خواتین جنہوں نے زندگی میں 10مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا ان کو کینسر لاحق ہونے کا خطرہ زندگی میں صرف 1مرد کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی خواتین کی نسبت 91فیصد زیادہ تھا۔ مردوں میں یہ شرح 69فیصد پائی گئی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لی سمتھ کا کہنا تھا کہ ”ایک سے زائد لوگوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے والے مردوخواتین دونوں میں ہی کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہو گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس