76سالہ بزرگ خاتون ٹی بیگ کی بجائے مارکیٹ سے کنڈوم کا پیکٹ اٹھا لائی لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے

76سالہ بزرگ خاتون ٹی بیگ کی بجائے مارکیٹ سے کنڈوم کا پیکٹ اٹھا لائی لیکن وجہ ...
76سالہ بزرگ خاتون ٹی بیگ کی بجائے مارکیٹ سے کنڈوم کا پیکٹ اٹھا لائی لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون شاپنگ کے لیے گئی اور اپنی نظر کی عینک گھر بھول گئی چنانچہ غلطی سے سٹور سے ایسی چیز اٹھا لائی کہ گھروالوں کے سامنے شرمسار رہ گئی۔ دی سن کے مطابق 76سالہ روز میری ریلے نامی یہ خاتون شاپنگ کے لیے گئی جہاں وہ دیگر سامان کے ساتھ ٹی بیگ خریدنا چاہتی تھی لیکن غلطی سے کنڈوم کا جمبو پیکٹ اٹھا لیا کیونکہ اس کی پیکنگ بھی ٹی بیگز جیسی ہی تھی اور نظر کی عینک نہ ہونے کی وجہ سے روزمیری کو اس غلطی کا احساس نہ ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق کاﺅنٹر پر موجود شخص نے بھی بل بنا کر چیزیں روزمیری کو تھما دی اور وہ لے کر گھر چلی گئی۔ جہاں گھر والوں نے یہ جمبو پیک دیکھا تو ان کی ہنسی چھوٹ گئی۔ روزمیری نے پوچھا تو گھر والوں نے اسے اس کی عینک لا کر دی کہ خود دیکھ لیں۔ جب اس نے دیکھا تو وہ بھی ہنستے ہنستے بے حال ہو گئی۔ روزمیری کی پوتی جیما نے اپنی دادی کے ساتھ ایک تصویر بنا کر اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں دادی نے ہاتھ میں وہ جمبو پیکٹ بھی اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ جیما نے پوسٹ میں لکھا کہ ”دادی کی شاپنگ دیکھ کر ہمارے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو رہا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس