زخمی بچے کا کورونا وائرس زدہ ڈاکٹر سے علاج، اب کیا خطرہ لاحق ہو گیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

زخمی بچے کا کورونا وائرس زدہ ڈاکٹر سے علاج، اب کیا خطرہ لاحق ہو گیا؟ تہلکہ ...
زخمی بچے کا کورونا وائرس زدہ ڈاکٹر سے علاج، اب کیا خطرہ لاحق ہو گیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنے زخمی بچے کا علاج کرانے والی ایک خاتون نے ایسے نئے خوف کا اظہار کر دیا ہے کہ سننے والے بھی خوف میں مبتلا ہو جائیں اور اس خاتون سے ہی دور بھاگنے لگیں۔ میل آن لائن کے مطابق سٹیفنی ایڈلیم نامی اس خاتون کے 8ماہ کے بچے کو چوٹ لگ گئی جس پر وہ اسے ورتھنگ ہاسپٹل لے کر گئی۔ وہاں جس ڈاکٹر نے اس کے بچے کا علاج کیا وہ کورونا وائرس کا مریض تھا۔
بچے کی چوٹ کی مرہم پٹی تو ہو گئی لیکن اب28سالہ سٹیفنی کا کہنا ہے کہ ”مجھے ڈر ہے کہ اب مجھے اور میرے بچے کو بھی کورونا وائرس لاحقہو چکا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق اس بچے کے علاج کے وقت کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ڈاکٹر کورونا کا مریض ہے۔ وہ گزشتہ دنوں ہی فرانس میں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منا کر آیا تھا اور خیال ظاہر کیا جا رہاہے کہ اسے فرانس سے ہی یہ وائرس لاحق ہوا۔ بچے کے علاج کے بعد اس میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر میں اس وائرس کی تشخیص کے بعد اسے اور اس کے گھر والوں کو گھر میں ہی بند کر دیا گیا ہے۔ اب وہ صرف کھانے پینے کی اشیاءلینے کے لیے ہی دروازہ کھولتے ہیں ورنہ ہمہ وقت گھر میں بند رہ رہے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق وہ 28دن تک اپنے گھرمیں بند رہیں گے۔ دوسری طرف اس خاتون اور اس کے بچے کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -