خاتون اپنے منہ پر ایسا ماسک چڑھائے بینک پہنچ گئی کہ انتظامیہ کو پولیس طلب کرنی پڑ گئی

خاتون اپنے منہ پر ایسا ماسک چڑھائے بینک پہنچ گئی کہ انتظامیہ کو پولیس طلب ...
خاتون اپنے منہ پر ایسا ماسک چڑھائے بینک پہنچ گئی کہ انتظامیہ کو پولیس طلب کرنی پڑ گئی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی چہرے پر ایسا ماسک پہنے بینک چلی گئی کہ بینک انتظامیہ نے پولیس بلا لی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربارن میں پیش آیا ہے جہاں امینڈا اولمن نامی لڑکی ایک بینک میں گئی۔ اس نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چہر پر ماسک پہن رکھا تھا تاہم اس کا ماسک سیاہ رنگ کا تھا جس پر سفید رنگ میں خوفناک دانت بنے ہوئے تھے۔

امینڈا کا کہنا تھا کہ ”بینک کے عملے نے مجھے ماسک اتارنے کو کہا لیکن میں نے انکار کر دیا اور کہا کہ کیا معلوم یہاں کسی کو کورونا وائرس ہو اور مجھے بھی لاحق ہو جائے۔ انہوں نے میرے انکار کرنے پر وہاں پولیس بلا لی۔ “ رپورٹ کے مطابق پولیس نے امینڈا سے وہیں کچھ پوچھ گچھ کی اور اسے چھوڑ کر واپس چلی گئی۔ امینڈا کو بینک کی طرف سے پولیس بلائے جانے پر جس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، اس پر اس نے اعلان کر دیا ہے کہ اب وہ اس بینک میں اپنا اکاﺅنٹ بند کرکے کسی اور بینک میں کھلوائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس