شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، کب تک کرکٹ کھیلیں گے؟

شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، کب تک کرکٹ کھیلیں گے؟
شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، کب تک کرکٹ کھیلیں گے؟

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 میں اپنی پرفارمنس دیکھنے کے بعد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 ان کا آخری ایونٹ نہیں ہوگا ، پہلے بیان دیا تھا کہ یہ ورلڈ کپ ان کا آخری ایونٹ ہوگا لیکن اب فیصلہ بدل لیا ہے، وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ورلڈ کپ میں اپنی پرفارمنس دیکھنے کے بعد کریں گے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کا مقصدپاکستان کی طرف سے کرکٹ کھیلنا ہے، ان کی کپتانی پر نظر نہیں ہے، وہ بطور سینئر کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے اور جب تک فٹ ہیں کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

مزید : کھیل