شمالی کوریا نے اپنے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا، وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

شمالی کوریا نے اپنے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا، وجہ کیا ...
شمالی کوریا نے اپنے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا، وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

  



پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا میں ایک اعلیٰ عہدیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے جس کا ’جرم‘ ایسا تھا کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق اس عہدیدار کا تعلق جنوبی کوریا کی وزارت تجارت سے تھا۔ وہ حال ہی میں چین کے دورے سے واپس لوٹا تھا اور اسے طبی قید میں رکھا گیا تھا کہ کہیں اس میں کورونا وائرس موجود نہ ہو۔ اس عہدیدار نے غلطی یہ کی کہ قید سے نکل کر پبلک باتھ روم میں چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس غلطی پر اس عہدیدار کو گرفتار کرکے فوری طور پر گولی مار دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شخص کو اس لیے گولی ماری گئی کہ اس نے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی تھیں۔ شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے متعلق انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں او رجوعہدیدار بھی چین سے واپس آتا ہے اسے علیحدہ رکھا جاتا ہے۔ اب تک شمالی کوریا میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا اس کے باوجود حکومت انتہائی اقدامات کر رہی ہے، حتیٰ کہ اس عہدیدار کی اس معمولی غلطی کو بھی درگزر نہیں کیا گیااوراسے ہولناک سزا دے ڈالی گئی۔

مزید : بین الاقوامی