ترک صدر نے عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا لیکن کس بات پر ؟آپ بھی جانئے

ترک صدر نے عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا لیکن کس بات پر ؟آپ بھی جانئے
ترک صدر نے عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا لیکن کس بات پر ؟آپ بھی جانئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک صدر رجب طیب ا ردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حل کیا جانا چاہیے ،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اقدامات پر عمران خان کے شکر گزار ہیں اور وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر نے کہا کہ 3 سال بعدپاکستان کادورہ کرکےدلی خوشی ہوئی، پرتپاک استقبال کرنے پرپاکستان کاشکریہ اداکرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑاہے اورہمیشہ کھڑارہے گا،13 معاہدے پاک ترک قریبی تعلقات کامظہرہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک تعاون کونسل پاک ترک تعاون میں بہت اہم ہے۔

مزید : قومی