حکومت کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کو مراعات دینے کی تیاریاں

حکومت کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کو مراعات دینے کی تیاریاں
حکومت کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کو مراعات دینے کی تیاریاں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی مراعات دینے کا منصوبہ بنا لیاجس کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے پاکستان رقوم بھجوانے اور حوالہ ہنڈی کو روکنا ہے۔رپورٹس کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے امیگرنٹس کو مراعات دینے کے حوالے سے تجاویز دیں جس پر عملدرآمد سے امیگرنٹس کو فضائی ٹکٹ پر رعایت اور مقررہ حد سے زیادہ سامان کے ساتھ ساتھ دو موبائل بھی مفت لانے کی اجازت ہوگی۔ امیگرنٹس کے خاندانوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیائے خوردونوش کی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی۔

مزید : قومی