جنوبی افریقہ کی ٹیم مارچ میں نہیں تو کب پاکستان آئے گی؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا ہر پاکستانی کو انتظار تھا

جنوبی افریقہ کی ٹیم مارچ میں نہیں تو کب پاکستان آئے گی؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس ...
جنوبی افریقہ کی ٹیم مارچ میں نہیں تو کب پاکستان آئے گی؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا ہر پاکستانی کو انتظار تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث مارچ میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کر لی ہے تاہم اس کیساتھ ہی یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ جیسے ہی فراغت کے لمحات ملیں گے تو دورہ پاکستان سے متعلق کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور اس حوالے سے انتہائی مثبت پیش رفت بھی ہوئی تھی تاہم جنوبی افریقی ٹیم کے سخت شیڈول کے باعث اب یہ دورہ ممکن نہیں رہا اور پاکستانیوں کو اس کیلئے مزید انتظار کرنا ہو گا۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے مارچ کے دوسرے ہفتے میں بھارت کا دورہ کرنا ہے اور سیریز کا آخری میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے جبکہ اس وقت قومی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے میں مصروف ہوں گے جو 22 مارچ کو ختم ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کی تاخیر کی وجہ کا احترام کرتے ہیں کیونکہ کھلاڑیوں پر کام کے بوجھ کو کم سے کم رکھنا ہر کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہوتی ہے، اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو ان کا فیصلہ سمجھ میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان سے متعلق اپنے وعدے پر قائم ہے جس نے مناسب وقت ملتے ہی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی بات کی ہے اور اب دونوں کرکٹ بورڈز اپنے فیوچر ٹور پروگرامز پر نظرثانی کر رہے ہیں تاکہ اس سیریز کیلئے مناسب وقفہ بنایا جا سکے۔

مزید :

کھیل -