عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری ،سعودی حکومت نے شاندار سہولت دے دی

عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری ،سعودی حکومت نے شاندار سہولت دے ...
عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری ،سعودی حکومت نے شاندار سہولت دے دی

  



ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمرہ زائرین اور عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ”عنایہ“ پروگرام کا آغاز کردیا گیاجس کے تحت عازمین اور زائرین کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مدینے میں عنایہ کے دو سینٹر قائم کیے ہیں جن میں سے ایک مسجد نبویﷺ کے بالمقابل جنت البقیع کے ساتھ جبکہ دوسرا سینٹر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ایئر پورٹ پر قائم کیا گیا ہے، مذکوہ سینٹرز کے قیام کا مقصد بہترین خدمات مہیا کرنا ہے۔مذکورہ سینٹروں میں 30 قسم کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جن میں 16 ڈیجیٹل سروسز جبکہ 14 خدمات کی فراہمی کے لیے کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے۔ عنایہ سینٹر میں معلومات کی فراہمی کے لیے اردو، ترکی، انگلش، عربی، انڈونیشین کے علاوہ دیگر زبانیں بولنے والی کارکن خواتین کوبھی متعین کیا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا