پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع

  



ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواد کی مشترکہ فوجی مشقیں سعودی عرب میں شروع ہوگئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الصمام ہفتم کے نام سے فوجی مشقیں ہفر الباطن میں منعقد ہوں گی اور آئندہ 2 ہفتے تک جاری رہیں گی۔ مشترکہ جنگی مشقوں میں پاک فوج اور سعودی عرب کی بری فوج کے دستے شریک ہیں ، ان مشقوں میں کامبیٹ پٹرولنگ، انسداد دہشتگردی، بارودی سرنگوں کو تلف کرنے کی تربیت دی جائے گی۔

الصمام ہفتم فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں سعودی بری فوج کے شمالی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل صالح مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں باہمی تجربات سے استفادہ کرنے کا بہترین موقع ہیں۔

مزید : قومی /عرب دنیا /دفاع وطن