مولانا فضل الرحمان غداری کا مقدمہ بنانے کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا شدید رد عمل

مولانا فضل الرحمان غداری کا مقدمہ بنانے کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا شدید رد عمل
مولانا فضل الرحمان غداری کا مقدمہ بنانے کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا شدید رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور خواجہ آصف کے خلاف غداری کے مقدمات چلانے کا فیصلہ حکومت کا چھوٹا پن ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت اور سیاسی ورکرز کے خلاف غداری کے مقدمے کس طرح بنائے جارہے ہیں؟ کیا حکومت سیاسی قیادت کوغداری کی مد میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گی؟ کس بہانے پر ان رہنماوں کے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جارہے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ کیا حکومت سیاسی قیادت کو غداری کی مد میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گی؟ کس بہانے اِن رہنماوں کے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جارہے ہیں؟

مزید :

قومی -