جسم فروشی میں ملوث 17 لڑکیاں اور 10 لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا

جسم فروشی میں ملوث 17 لڑکیاں اور 10 لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا
جسم فروشی میں ملوث 17 لڑکیاں اور 10 لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا

  



جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے نواحی علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے جسم فروشی میں ملوث 17 لڑکیوں اور 10 لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو کافی عرصے سے سٹیٹ ہائی وے نمبر 148 کے گاﺅں لونیٹھا سے جسم فروشی کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ جے پور کے دیہاتی علاقوں کے ایس پی شنکر دت شرما کے مطابق کافی عرصے سے پولیس اس معاملے کی نگرانی کر رہی تھی، ساری تسلی کرنے کے بعد 4 ایس ایچ اوز سمیت 70 اہلکاروں کی ٹیم تیار کرکے کارروائی کی گئی، پہلے 4 اہلکاروں کو گاہک بنا کر بھیجا گیا اور تسلی ہونے پر کالونی کو چاروں طرف سے گھیر کر کارروائی کی گئی جس میں 27 لوگ پکڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد میں 17 جسم فروش خواتین، 8 لڑکے اور 2 دلال شامل ہیں، پولیس نے تمام لوگوں کو جیل بھجوادیا ہے جبکہ اتنے بڑے ریکٹ کے پس پردہ محرکات کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس