”یہ دو باﺅلرز پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بالکل فٹ ہو گئے ہیں“ شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خبر

”یہ دو باﺅلرز پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بالکل فٹ ہو گئے ہیں“ شائقین کرکٹ ...
”یہ دو باﺅلرز پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بالکل فٹ ہو گئے ہیں“ شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خبر

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے فاسٹ باﺅلر حسن علی اور نسیم شاہ کو کرکٹ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر فٹ قرار دیدیا ہے اور دونوں ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں وکٹیں اڑاتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے جس سے نجات پانے کے بعد ان کی پسلیوں میں انجری ہو گئی اور وہ طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ کو بھی پسلیوں میں درد محسوس ہوا تھا تاہم وہ کسی انجری کا شکار نہیں ہوئے اور دونوں کھلاڑی یقینی طور پر پی ایس ایل میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پانچویں ایڈیشن شروع ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں جس میں حسن علی پشاور زلمی کا حصہ ہیں جبکہ نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

مزید : کھیل