مہنگائی سے ستائے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے بڑا اعلان کردیا

مہنگائی سے ستائے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ...
مہنگائی سے ستائے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ نے کہاہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے طے کردہ تمام اہداف پورے کیے ہیں،پاکستانی معیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوئے ہیں، مہنگائی کم ہوجائے گی۔آئی ایم ایف وفد نے پاکستان میں مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے بعد اعلامیہ جاری کیاجس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے گذشتہ چند ماہ میں قابل ذکر ترقی کی، مستحکم اقتصادی پالیسوں سے اصلاحات کے عمل میں تیزی لائی گئی، گذشتہ سال دسمبر تک تمام شعبوں میں کاکردگی بہتری رہی۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے پاکستانی حکام سے مذاکرات تعمیری اور نتیجہ خیز رہے، پاکستانی حکام سے مذکرات میں پالیسی اور اصلاحات کے حوالے سے قابل ذکر پیش رفت ہوئی، پاکستان کی معیشت کی آو¿ٹ لک امید کے مطابق مجموعی طور پہلے جائزے کے ہم پلہ رہی اور کارکردگی کے حوالے سے پاکستان نے تمام معاشی اہداف پورے کیے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -