ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے میچ کا فاتح کون ٹھہرا؟

ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے میچ کا فاتح کون ٹھہرا؟
ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے میچ کا فاتح کون ٹھہرا؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کرکٹ ٹیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور سلمان بٹ نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز جوڑے مگر اس کے باوجود پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 135 رنز ہی بنا سکی۔ فخر زمان نے 45 اور سلمان بٹ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سہیل اختر نے 28 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

ایم سی سی کی جانب سے رولوف وینڈر مروی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 17 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مائیکل لیسک اور فریڈ کلاسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ایم سی سی کی ٹیم صرف 13 کے مجموعی سکور پر ہی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گنوا بیٹھی تاہم روی بوپارا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 42 اور سمٹ پٹیل نے 22 گیندوں پر31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت دلا دی جبکہ کپتان کمار سنگاکارا نے بھی 25 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد فیضان سب سے کامیاب باﺅلر قرار پائے جنہوں نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

مزید : کھیل