”پی ایس ایل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ۔۔۔“ لیجنڈ کرکٹر سنگاکارا نے بات بھی شاندار کہہ دی

”پی ایس ایل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ۔۔۔“ لیجنڈ کرکٹر سنگاکارا نے بات بھی ...
”پی ایس ایل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ۔۔۔“ لیجنڈ کرکٹر سنگاکارا نے بات بھی شاندار کہہ دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کرکٹ ٹیم کے کپتان کمار سنگاکارا نے 10 سال بعد دورہ پاکستان کے دوران ہونے والی میزبانی کی بے حد تعریف کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپر لیگ کا سب سے بڑا فائدہ بھی بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمار سنگاکارا نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں واپس آنے کا موقع انتہائی خاص ہے اور اس شاندار ٹور کا حصہ ہونے پر بہت خوش ہوں، میں 10 سال بعد یہاں آیا ہوں لیکن جس طرح میزبانی کی گئی ہے وہ بھلا نہیں سکوں گا۔

اس موقع پر انہوں نے پی ایس ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔ جب آپ کے پاس پی ایس ایل جیسا کوئی ٹورنامنٹ ہو جس میں مقامی نوجوان ٹیلنٹ دنیا کے سپرسٹارز کے ساتھ کھیلتے ہوں تو آپ دیکھیں گے کہ وہ بہت جلدی سیکھتے ہیں۔

مزید : کھیل