حفیظ شیخ آپ کے پاس ہوں تو اچھے ،زرداری صاحب کے پاس ہوتو بر ے،کیسے ؟وسیم بادامی کے سوال پر علی محمد خان نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

حفیظ شیخ آپ کے پاس ہوں تو اچھے ،زرداری صاحب کے پاس ہوتو بر ے،کیسے ؟وسیم ...
حفیظ شیخ آپ کے پاس ہوں تو اچھے ،زرداری صاحب کے پاس ہوتو بر ے،کیسے ؟وسیم بادامی کے سوال پر علی محمد خان نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

  



اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اینکر پرسن وسیم بادامی کے سوال پر حیران کن جواب دے دیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں وسیم بادامی نے سوال کیا کہ حفیظ شیخ آپ کے پاس ہوں تو اچھے، ذرداری صاحب کے پاس ہوں تو برے۔۔کیسے؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ AK-47 جب دہشتگرد کے ہاتھ میں ہوتا ہے تو ملک کو تباہ کرتا ہے، محافظ کے ہاتھ میں ہوتا ہے تو ملک کو بچاتا ہے۔ وہ ہی حفیظ شیخ صاحب جب زرداری صاحب کے پاس تھے تو وہ انہیں صحیح طریقے سے استعمال نہیں کر سکے کیونکہ انہوں نے کچھ اور کرنا تھا ،عمران خان کا ایجنڈہ کچھ اور ہے ۔وسیم بادامی نے کہا تو پھر اسد عمر صاحب کیوں اچھے نہیں چلے ،وہ تو عمران خان صاحب کے پاس اپنا AK-47تھا ؟اس پر علی محمد خان نے کہا کہ کبھی کبھی آپ کو اپنا بہترین اسلحہ سنبھال کر بھی رکھنا پڑتاہے ۔اس پر وسیم بادامی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تو کیا وہ شب معراج پر چلانے کے لیے رکھا ہے ؟اس دوران پروگرام میں موجود نبیل گبول اور محمد زبیر بھی مسکراتے رہے۔

مزید : قومی