باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی، 16 افراد جاں بحق، دولہا کے 2 بھائی بھی چل بسے

باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی، 16 افراد جاں بحق، دولہا کے 2 بھائی بھی چل بسے
باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی، 16 افراد جاں بحق، دولہا کے 2 بھائی بھی چل بسے

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بارات بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے دلہن بیاہ کر واپس اپنے شہر مدیجی جارہی تھی، باراتی ایک مزدا ٹرک میں سوار تھے ۔ تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کا مزدا باریجہ کے مقام پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے باعث بہت سے لوگوں کی جان چلی گئی، ہسپتال میں داخل اکثر زخمیوں کی حالت نازک ہے، حادثے میں دولہے کے 2 بھائی بھی جاں بحق ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوچکی ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ