”بھائی آخری اطلاع آنے تک تو آپ صحافی تھے “سلیم صافی نے عمران خان پر تنقید کی تو علی محمد خان نے کرارا جواب دے دیا

”بھائی آخری اطلاع آنے تک تو آپ صحافی تھے “سلیم صافی نے عمران خان پر تنقید کی ...
”بھائی آخری اطلاع آنے تک تو آپ صحافی تھے “سلیم صافی نے عمران خان پر تنقید کی تو علی محمد خان نے کرارا جواب دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر پرسن سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی تو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کرارا جواب دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان کی طرح نہ وعدہ خلافی کرکے ڈی چوک آئے، نہ پارلیمنٹ پر حملہ کیا،نہ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکائے ، نہ پی ٹی وی کے اندر گھسے، نہ سول نافرمانی کا اعلان کیا،نہ بجلی بل جلائے،نہ ایمپائر کے اشارے پر ناچے اور نہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دیں۔یوں مولانا کے خلاف آرٹیکل۶ تو بنتا ہے۔اس پر جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بھائی آخری اطلاع آنے تک تو آپ صحافی تھے ،وکالت کب سے شروع کردی۔

مزید : قومی