پولیس کا گھر پر چھاپہ، قابل اعتراض حالت میں جوڑا رنگے ہاتھوں گرفتار، خاتون کون تھی؟
رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ضلع کوربا کے علاقے بالکو نگر میں ایک خاتون کے بارے میں کچھ عرصے سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ وہ نہ صرف خود جسم فروشی میں ملوث ہے بلکہ باہر سے لڑکیاں بلا کر ان سے بھی جسم فروشی کراتی ہے۔
پولیس نے خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے ایک مخبر کو گاہک کے بھیس میں اس کے پاس بھیجا، دونوں کے بیچ 700 روپے میں سودا طے پایا جس کی اطلاع اعلیٰ افسران کو کردی گئی۔
حکامِ بالا کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا تو خاتون ایک اور آدمی کے ساتھ رنگ رلیوں میں مصروف تھی، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا، پولیس کو گھر سے قابل اعتراض سامان بھی ملا ہے۔ دوران تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا کہ خاتون سرکاری ملازمت کرتی ہے ، پولیس نے جسم فروش خاتون کے جسمانی ریمانڈ کی کارروائی شروع کردی ہے۔